سنکیانگ کے امور میں امریکی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں، چین کی قومی اور مذہبی کمیٹی

سنکیانگ کے امور میں امریکی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں، چین کی قومی اور مذہبی کمیٹی

چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی اور مذہبی کمیٹی کے زیر اہتمام مذاکرہ منعقد ہوا۔ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے امریکہ کے ایوان نمائندگان سے منظور شدہ ” ویغور انسانی حقوق پالیسی بل دو ہزار انیس” کی سخت مذمت کی۔

نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ سنکیانگ کے سماجی استحکام اور طویل مدتی استحکام کا تحفظ عوام کی خواہش کے مطابق ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ان ناسوروں کا خاتمہ کیا ہے جو سنکیانگ کی مختلف قومیتوں کے لوگوں کی بہتر زندگی کے حصول کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔

اس جنگ کے نتیجے میں سنکیانگ میں ہم آہنگی اور صحت مند نشوونما کو فروغ ملا ہے۔ یہ بات سنکیانگ سے محبت کرنے والے تمام لوگ دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں۔ تاہم امریکہ نے اس شعبے میں چین کی بھر پور کوششوں کو بد نام کرتے ہوئے دراندازی اور تخریبی سرگرمیوں، پرتشدد دہشت گردی کی سرگرمیوں، علیحدگی پسند سرگرمیوں اور مذہبی انتہا پسند سرگرمیوں کی کھلی حمایت کی ہے۔ امریکہ کا یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ایک بدنما تماشا ہے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے ہفتے کے روز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube