ملکۂ موسیقی روشن آرا بیگم کی آج 37ویں برسی منائی جارہی ہے

ملکۂ موسیقی روشن آرا بیگم کی آج 37ویں برسی منائی جارہی ہے

ملکۂ موسیقی کا خطاب پانے والی روشن آرا بیگم کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔

پاکستان میں‌ کلاسیکی گائیکی میں‌ شہرت حاصل کرنے والی روشن آرا بیگم 6 دسمبر 1982ء کو انتقال کر گئی تھیں۔ اپنے فن میں باکمال اس گلوکارہ نے فلم پہلی نظر، جگنو، قسمت، نیلا پربت سمیت کئی فلموں کے لئے پسِ پردہ آواز دی اور کئی خوب صورت گیت ریکارڈ کروائے جو آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں-

روشن آرا بیگم 1917ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں اور تقسیم کے بعد پاکستان میں گلوکاری کے میدان میں اپنی شناخت بنائی۔ انھوں نے موسیقی کی تربیت اپنے قریبی عزیز استاد عبدالکریم خان سے پائی۔ پاکستان کی اس نام ور گلوکار نے اپنے دور کے کئی اہم موسیقاروں کی ترتیب دی ہوئی دھنوں کو اپنی آواز سے سجایا۔ ان میں انیل بسواس، فیروز نظامی اور تصدق حسین کے نام شامل ہیں۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے ہفتے کے روز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube