بھارت میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

بھارت میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کے ملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

خاتون کے والد نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ’میری بیٹی کی موت کو 10 دن گزر گئے ہیں، چاروں ملزمان کو مارنے پر میں پولیس اور حکومت کا شکر گزار ہوں، اب میری بیٹی کی روح کو سکون مل گیا ہو گا‘۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 26 سالہ خاتون ڈاکٹر کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

دنیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube