یوکرین طیارے کے حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایران

تہران نے امریکا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن اس کے لیے واشنگٹن کو ایران پر عائد کی گئی پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق ایرانی صدر کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ‘کسی بھی طرح کے مذاکرات کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران پر عائد پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔’ انہوں نے کہا کہ ‘امریکا سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سربراہان سے مذاکرات میں ایران کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ‘ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ‘امریکا جب بھی غیر منصفانہ پابندیاں اٹھائے گا، طاقتور ممالک کے سربراہان ہم سے مل سکتے ہیں اور ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔’

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube