ہائی نان جزیرے کا بین الاقوامی فلمی میلا دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلے کا نیا پیلٹ فارم بن رہا ہے

ہائی نان جزیرے کا بین الاقوامی فلمی میلا دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلے کا نیا پیلٹ فارم بن رہا ہے

ہائی نان جزیرے کا دوسرا بین الاقوامی فلمی میلا چین کے صوبے ہائی نان کے شہر سان یا میں منعقد ہو رہا ہے۔

اس وقت ہائی نان آزاد تجارتی آزمائشی زون اور چینی خصوصیات کے حامل آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر میں مصروف ہے۔ میلے میں شریک متعدد چینی اور غیر ملکی نمائندوں نے متعفقہ طور پر اس خیال کا ا ظہار کیا کہ ہائی نان جزیرے کا بین الاقوامی فلمی میلا صوبہ ہائی نان کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کا ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

نیشنل فلم کارپوریشن سری لنکا کی چیئر پرسن انوشا گوکولا فرنینڈو نے فلم کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ کے بغیر ہماری زندگی ادھوری ہے۔ آج کل دنیا مختلف معاشرتی پریشانیوں کا شکار ہے۔ اگر ہمیں ان کا حل تلاش کرنا ہے تو آرٹ کے ذریعے تلاش کرنا ہوگا خاص کر فلموں کے ذریعے۔ ہمیں امید ہے کہ چین کے ساتھ فلموں کی تیاری میں تعاون کا موقع ملے گا۔ اگر ہم ایسی تبدیلیاں لے کر آتے ہیں تو ہم دنیا کو ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔ ہم فلموں اور سینما گھروں کے ذریعے دنیا میں امن اور خوشحالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ “

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

بیجنگ اور Zhangjiakou کو ملانے والی ریلوے لائن میں مزید تین ٹرینوں کا اضافہ

بیجنگ اور Zhangjiakou کو ملانے والی ریلوے لائن میں مزید تین ٹرینوں کا اضافہ

چائنہ ریلوے کے مطابق، بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے، بیجنگ اور بیجنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube