ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان فالو آن کا شکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 302 رنز پر دھیڑ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور کے مقابلے میں اب بھی 287 رنز کے خسارے میں ہے۔ قومی ٹیم کا اسکور 194 رنز پر پہنچا تو بابراعظم مچل اسٹارک کی وکٹوں سے باہر آتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاسر شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 192 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ یاسر شاہ 113 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد موسیٰ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 اور پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک وکٹ جوش ہیزلوڈ کے حصے میں آئی۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

ملک میں کہیں کہیں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube