اداکارہ مہوش حیات نے اہل خانہ کے ہمراہ ادا کیا عمرہ

اداکارہ مہوش حیات نے اہل خانہ کے ہمراہ ادا کیا عمرہ

تمغہء امتیاز حاصل کرنے والی ممتاز اداکارہ مہوش حیات آجکل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ اداکارہ نے جمعہ کو اپنے مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا.

گذشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ “جمعہ مبارک۔ اللہ کے فضل و کرم سے، مجھے عمرہ ادا کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ یہاں اللہ کے گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کا احساس الفاظ میں ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعتاً مسلسل اور عقیدت سے بھرپور سفر ہے، میں دعا کرتی ہوں کہ دنیا کا ہر مسلمان اس سفر کے قابل ہوجائے”

اداکارہ نے اپنے بھائی دانش حیات اور والدہ رخسار حیات کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پس منظر میں کعبۃ اللہ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا کیا گیا ہے اور وہ لڑکیوں کے حقوق کے لئے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔ مہوش حیات مسلم خیراتی ادارے پینی اپیل کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور وہ دی مسلم ویب کی دنیا کی پہلی پانچ مسلم خواتین کی فہرست میں بھی شامل ہیں‌۔ انہیں ناروے میں بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز ملا ہے.

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

ایلس ویلز کی آج پاکستان آمد، 22 جنوری تک قیام کریں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی، پاکستانی حکام سے باہمی امور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube