حکومت برقی گاڑیوں کے درآمد کنندگان کیلئے جلد ٹیکس مراعات کی پیشکش کرے گی: ملک امین

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے کہاہے کہ حکومت نے دوہزارتیس تک تمام نئی گاڑیوں کے تیس فیصدکوبجلی پرمنتقل کرنے کاعزم کر رکھا ہے۔

عرب نیوزکو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے چارسال میں ایک لاکھ گاڑیوں اورپانچ لاکھ موٹرسائیکلوں اوررکشاؤں کوبجلی پرمنتقل کرنے کاعمل شروع کیا جائیگا۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ حکومت برقی گاڑیوں کے درآمد کنندگان اورایسی گاڑیاں بنانے والوں کے لئے جلد ٹیکس مراعات کی پیشکش کرے گی جس کامقصد تیل کے درآمدی بل میں کمی لانا، کاربن کے اخراج کی روک تھام، صنعتی ترقی کا فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

ایلس ویلز کی آج پاکستان آمد، 22 جنوری تک قیام کریں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی، پاکستانی حکام سے باہمی امور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube