خوشبو کے عکسوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 67ویں سالگرہ

عظیم شاعرہ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں-

انہوں نے انگلش لٹریچر اور زبان دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے الفاظ اور جذبات کو ایک انوکھے تعلق میں باندھ کر سادہ الفاظ میں نسائی انا، خواہش اور انکار کو شعر کا روپ دیا۔ ان کی شاعری میں روایت سے انکار اور بغاوت بھی نظر آتی ہے، انہوں نے اپنی شاعری میں صنف نازک کے جذبات کی تصاویر بنائیں اور اس کے دکھ اور کرب کو نظموں میں ڈھالا۔

ابتداء میں بینا کے نام سے پہچانی جانے والی شاعرہ کی پہلی کتاب خوشبو 1976 میں شائع ہوئی جبکہ ان کی دیگر مشہور کتابوں میں انکار، صدِبرگ، خودکلامی اور کف آئینہ شامل ہیں۔ انہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ کالم نویسی بھی کی، اس کے علاوہ انہیں ادب میں بہترین خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں وہ 42 سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملیں۔ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے کئی برس گزر چکے ہیں، مگر ان کی شاعری آج بھی خوشبو کی طرح کو بہ کو پھیلتی محسوس ہوتی ہے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی فرائض اور خطابات سے دستبردار، شاہی خاندان فیصلے سے متفق

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی فرائض اور خطابات سے دستبردار، شاہی خاندان فیصلے سے متفق

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اٹھارہ جنوری کو جاری کردہ بیان میں، شہزادہ ہیری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube