"امریکی سیاستدانوں کے ناپاک حربے حد سے زیادہ پھیل چکے ہیں"، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

”امریکی سیاستدانوں کے ناپاک حربے حد سے زیادہ پھیل چکے ہیں“، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

”امریکی سیاستدانوں کے ناپاک حربے حد سے زیادہ پھیل چکے ہیں“، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

حالیہ دنوں امریکی سینٹ میں ”ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت بل 2019“ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے” وائس آف گریٹر بے” نے بیس تاریخ کو ایک تبصرہ شائع کیا جس کا عنوان ہے “”امریکی سیاستدانوں کے ناپاک حربے حد سے زیادہ پھیل چکے ہیں“۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ کا بل چین کے اندرونی معاملات میں ایک سنگین مداخلت ہے جس سے ایک بار پھر ، امریکہ میں کچھ نا معقول سیاستدانوں کی بالادستی اور چین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے مذموم مقاصد دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں۔

مذکورہ تبصرے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کی مکروہ مداخلت جہاں تک بھی پہنچی ، وہاں کا سکون برباد ہوا ہے۔ جب ان کے ہاتھ عراق تک پہنچے، تو عراقی عوام کی زندگی تباہ ہو گئی۔ جب ان کے ہاتھ یوکرائن تک پہنچے، تو یوکرائن کے عوام یورپ میں متوسط طبقے سے غربت کی انتہائی سطح تک پہنچ گئے۔

مزید یہ کہا گیا کہ جب امریکی سیاستدانوں نے شام میں مداخلت کی ، تو کم آبادی والے شام میں پناہ گزینوں کے بحران نے جنم لیا جس سے بے شمار بے گناہ عام شہری بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اور اب، ان کے ناپاک حربے ہانگ کانگ تک جا پہنچے ہیں۔ اُن کے خیال میں ہانگ کانگ میں شر پھیلا کر ہی اس شہر کو تباہ کر دیا جائے گا اور چین کی ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی۔

اگرچہ وہ حد سے زیادہ پر اعتماد اور کسی خوش فہمی کا شکار بھی ہیں لیکن چین کے سامنے ان کی یہ چال بے کار ہو جائے گی اور انہیں اپنے ناپاک حربوں کا نتیجہ خود ہی بھگتنا پڑے گا۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube