وزیراعظم عمران خان پیر کو ہزارہ موٹروے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کاافتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج (پیر) ہزارہ موٹروے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کاافتتاح کریں گے۔

یہ منصوبہ چین اورپاکستان کے درمیان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے اہم شاہراہ کے طورپراستعمال ہوگا۔ اس سے حسن ابدال، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شمالی علاقوں کی تقریباً سترلاکھ آبادی کوفائدہ پہنچے گا۔ موٹروے سے سیاحت کوبھی فروغ ملے گا کیونکہ اس سے مانسہرہ، وادی ناران اورگلگت بلتستان تک رسائی ملے گی۔ فیز 2 منصوبہ شاہ مقصود سے مانسہرہ تک 62 کلومیٹرپر مشتمل ہے ہزارہ موٹروے کا منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ منصوبے کے تحت مانسہرہ سے تھاکوٹ سیکشن 2020 تک مکمل ہوگا، جبکہ مذکورہ منصوبہ کے ذریعے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کے درمیان فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

ایلس ویلز کی آج پاکستان آمد، 22 جنوری تک قیام کریں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی، پاکستانی حکام سے باہمی امور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube