سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک میں ترقی شروع ہوگئی، آرمی چیف

سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک میں ترقی شروع ہوگئی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر خیبرپختوانخوا کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دورے کے موقع پر ایف سی میوزیم اور قلعہ کی گیلری کا دورہ کیا جنہیں عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا خصوصاً فاٹا میں استحکام لانے پر ایف سی جوانوں اور افسران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہاں امن کے لئے فرنٹیئر کور کا اہم کردارہے۔ آرمی چیف نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنز میں حاصل کیے گئے امن اور استحکام کے ذریعہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

وزیراعظم کی مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے درکار تقریباً ڈیڑھ سو لائسنس ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے درکار تقریباً ڈیڑھ سو لائسنس ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے مقامی سطح پر مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے تقریبا ً ڈیڑھ سو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube