پاکستان نے بی جے پی کا پاکستان دشمن بیان یکسرمسترد کر دیا

پاکستان نے بی جے پی کا پاکستان دشمن بیان یکسرمسترد کر دیا

پاکستان نے انتخابی فوائد حاصل کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کا پاکستان دشمن بیان یکسرمسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت پاکستان پر مسلسل تنقید کر رہی ہے کیونکہ بھارت کے صوبوں ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے انتخابی جلسوں میں انتخابی فوائد حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو بارہا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے پاکستان کی طرف جانے والے دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکی دی گئی اور کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستان کے تاریخی فیصلے کا کریڈ ٹ لینے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان الزامات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ تاریخ اور حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیئے کل ڈیووس روانہ ہوں گے

عالمی اقتصادی فورم میں شرکت، وزیراعظم کل ڈیووس روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیئے تین روزہ دورے پر کل …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube