تازہ ترین
چینی وزیراعظم کے دورہِ روس کے حوالے سے وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس

چینی وزیراعظم کے دورہِ روس کے حوالے سے وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس

روسی وزیراعظم میدویدیف کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ سولہ سے اٹھارہ ستمبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں چین روس وزرائےاعظم کی چوبیسویں رسمی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

نو ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر لہ یو چھنگ نے ایک کانفرنس میں کہا کہ رواں سال جون میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے بعد یہ چین اور روس کے درمیان ایک اور اعلی سطحی تبادلہ ہوگا جس کے دوران دونوں صدور کے طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عمل میں لانے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ چین اور روس کے تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

لہ یو چھنگ نے بتایا کہ دورے کے دوران چینی وزیر اعظم اور روسی وزیر اعظم بات چیت کریں گے اور مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔اس کے علاوہ چینی وزیر اعظم روسی صدر پوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔

لہ یو چھنگ نے بتایا کہ دونوں وزرائے اعظم مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے تجارت و معیشت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons