فلسطینی ٹی وی چینل پر چائنا تھیٹر کا آغاز!

فلسطین میں چائنا آفس کے ڈائریکٹر گو وی نے گیارہ فروری کو رملہ میں چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو ایک انٹرویو دیا اور فلسطینی میان میڈیا گروپ کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

گو وے نے میان ٹی وی اسٹیشن پر چائنا میڈیا گروپ اور میان میڈیا گروپ کے اشتراک پر مشتمل چائنا تھیٹر نامی خصوصی ٹی وی کالم کے آغاز پر مبارک باد دی۔

فروری میں، یعنی چین کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر ٹی وی سیریز “اوڈ ٹو جوائے” سمیت متعدد چینی ٹی وی پروگراموں کے عربی ورژن، میان ٹی وی کے “چائنا تھیٹر” کالم میں نشر ہونے لگے ہیں. جنہیں فلسطینی ناظرین نے بہت پسند کیا ہے۔ گو وے نے کہا کہ جشن بہار کے دوران “چینی تھیٹر” کا میان ٹی وی سے آغاز ہوا ہے. یہ پہلی دفعہ ہے کہ چینی ٹیلی ویژن پروگرام فلسطینی ناظرین کے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں. یہ امر چین – فلسطین دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے . گو وی نے زور دیا کہ فلسطین میں چینی دفتر دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے.

اطلاع کے مطابق جشن بہار کے دوران چائنا میڈیا گروپ نے فلسطین، نیپال، متحدہ عرب امارات، یوکرائن، بوٹسوانا، انگولا اور کینیڈا سمیت سات ممالک کے بڑے بڑے ذرائع ابلاغ پر “چائنا تھیٹر” نیا سال خصوصی پروگرام نشر کیا جن کا ان ملکوں کے ناظرین نے والہانہ خیر مقدم کیا.

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیئے کل ڈیووس روانہ ہوں گے

عالمی اقتصادی فورم میں شرکت، وزیراعظم کل ڈیووس روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیئے تین روزہ دورے پر کل …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube