تازہ ترین

شہرہ آفاق شاعر – ناصر کاظمی کا 92واں یومِ پیدائش

8 دسمبر 1925ء کو بھارتی پنجاب کے شہر انبالا میں پیدا ہونے والے ناصر کاظمی نے نئی نسل کے فکری اور جذباتی رجحانات انتہائی خوبصورتی سے اپنی شاعری میں پیش کئے ہیں۔ 1947ء میں تقسیم کے بعد انہوں نے لاہور میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ ناصر کاظمی نے ایسے کئی شہرئہ آفاق گیت تحریر کئے ہیں جنہوں نے برصغیر کے بہت سے نامور گلوکاروں کی آواز کو امر کردیا۔ ناصر کی شاعری میں جہاں رومان، خوشی اور امید کے پہلو نظر آتے ہیں، وہیں درد اور اداسی جیسے جذبات بھی نمایاں محسوس کئے جاتے ہیں۔

ناصر کاظمی ناصر کاظمی نے یوں تو نظم اور نثر دونوں اصناف میں شہرئہ آفاق شہکار تخلیق کئے، لیکن کیفیت کی روانی اور لہجے کی نرمی سے بھرپور غزل ان کی وجہ شہرت بنی۔ ناصر کاظمی کے تیسرے مجموعہ کلام ”پہلی بارش” میں شامل تمام غزلوں کو بے انتہاء شہرت حاصل ہوئی۔ جدید اردو غزل کے اولین معماروں میں سے ایک ناصر کاظمی کا انتقال 2 مارچ 1972ء کو لاہور میں ہوا، لیکن اُن کی شاعری آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے چیمپئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons