عالمی برادری کی امریکہ میں نسلی امتیاز اور نسل پرستی کے واقعات پر تشویش، سی آر آئی کا تبصرہ

تیئیس فروری کو امریکی گرینڈ جیوری نے اعلان کیا کہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ایک افریقی نژاد امریکی شہری ڈینئل پرڈ واقعے میں پولیس کو فوجداری قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

امریکی پولیس کی جانب سے قانون کی عمل داری کے دوران پرتشدد رویوں کے تناظر میں یہ واقعہ گزشتہ برس وسیع  پیمانے پر تشویش کا باعث بنا تھا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46ویں اجلاس میں عالمی ادارے کے متعدد خصوصی نمائندوں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پولیس تشدد روکنے کے لئے وسیع تر اصلاحات اپنائے اور معاشرے میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے مسئلے پر قابو پائے۔

امریکی سیاست میں چونکہ سیاسی پولرائزیشن غالب آ چکی ہے لہذا ایسے سیاستدان جو صرف ووٹ کی پرواہ کرتے ہیں انہیں نسلی امتیاز کے مسئلے کو صحیح معنوں میں حل کرنے کی کوئی ترغیب نہیں ہے۔ امریکہ میں نسلی مساوات کے حوالے سے فعال کارکن رشارڈ رابنسن نے کہا کہ ملک میں نسلی امتیاز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے باتوں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ امریکی سیاست دانوں نے “انسانی حقوق” کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں اعلانیہ مداخلت کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons