امریکہ انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے داخلی امور میں مداخلت ترک کرے، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے دو مارچ کو  پریس کانفرنس میں سنکیانگ کے حوالے سے کہا کہ اس وقت سنکیانگ کا معاشرہ محفوظ اور مستحکم ہے، ترقی میں بہتری آرہی ہے اور لوگ سکون اور اطمینان کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگ بقا اور ترقیاتی حقوق سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔ مختلف اقلیتی قومیتوں کی زبانوں، روایتی ثقافتوں اور رسوم و رواج کے بہترین تحفظ سے انہیں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے 60 سالوں میں سنکیانگ کے مجموعی معاشی  حجم میں 200 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، فی کس جی ڈی پی میں 40 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور اوسط متوقع عمر 30 سال سے ​​بڑھ کر 72 سال ہوچکی ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے حال ہی میں نام نہاد “ویغور  حقوق کے محافظوں” سے ملاقات کی ہے۔ لیکن درحقیقت یہ لوگ چین مخالف علیحدگی پسند تنظیم “مشرقی ترکستان” سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons