چین کا مصر کو کووڈ-19 ویکسین کی دوسری کھیپ فراہم کرنے کا اعلان

یکم مارچ کو مصر میں چینی سفیر لیاؤ لی چھیانگ نے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چینی حکومت مصر کی مدد کے لیے  کووڈ-19 ویکسین کی دوسری کھیپ فراہم کرے گی تاکہ مصر میں جلد ازجلد وبا پر قابو پاتے ہوئے اقتصادی سماجی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد کی جا سکے۔ 

انہوں نےکہا کہ چینی حکومت مصرکی ضروریات کےمطابق ویکسین کی فراہمی میں چینی کمپنیوں کی حمایت کرتی ہے، چینی کمپنیاں ویکسین کی تیاری میں مصر کے ساتھ تعاون بڑھانے اور انسداد وبا کے عالمی تعاون میں معاون ہیں۔ 

وبا کے خلاف عالمی جنگ میں چینی ویکسین کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وبا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، انسداد وبا کے لئے اتحاد سب سے اہم جذبہ ہے اور ویکسین اس وبا کے خلاف ایک اہم ہتھیار ہے۔ اگرچہ چین میں ملکی سطح پر ویکسین کی  طلب بہت زیادہ ہے، لیکن ہم نے مختلف مشکلات پر قابو پاتے ہوئے انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ترقی پزیر ممالک کو فعال طور پر ویکسین کی امداد فراہم کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons