پنجاب سمیت ملک بھر میں مفاہمتی عمل سے مثبت نتائج برآمد ہونگے، صادق سنجرانی

پنجاب سمیت ملک بھر میں مفاہمتی عمل سے مثبت نتائج برآمد ہونگے، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے فروغ کے لئے مفاہمت کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے سے ملک کی خوشحالی اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے ،موجودہ دور کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوۓ متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں چئرمین سینیٹ نے وزیر اعلی پنجاب کی مفاہمت پر مبنی پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ مفاہمتی عمل کے صوبے اور ملک کے لئے مثبت نتائج بر آمد ہونگے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی حالات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیِر داخلہ کا کراچی میں مزید نادرا اور پاسپورٹ دفاتر قائم کرنے کا اعلان

وزیِر داخلہ کا کراچی میں مزید نادرا اور پاسپورٹ دفاتر قائم کرنے کا اعلان

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں مزید نادرا اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons