پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021 میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام جبکہ لاہور قلندرز نے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔