پاکستان اور بھارت تنازع کشمیر کے حل کیلئے اکھٹے ہوں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

پاک بھارت جنگ بندی مثبت پیشرفت ہے، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گویٹریس نے امید ظاہر کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک بھارت مشترکہ اعلامیے سے سیکریٹری جنرل یو این کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

صدر جنرل اسمبلی اقوامِ متحدہ نے پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ دوسروں کے لئے مثال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس اتفاقِ رائے کے بعد کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

محرم الحرام کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنیکا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔ محکمہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons