پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات

پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ایک دن میں مزید 32 کرونا کے مریض انتقال کر گئے اور 1500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کرونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں 41 ہزار 849 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے ایک ہزار 541 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 32 کرونا مریضوں کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی۔

ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.68 فیصد ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 285 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 408، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 728 اور بلوچستان میں 19 ہزار 35 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 43 ہزار 32، گلگت بلتستان 4 ہزار 956 اور آزاد کشمیر 10 ہزار 101 افراد کرونا سے متاثر ہوئے۔

خیال رہے ملک میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، لوگ رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔

این سی او سی کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، بزرگ شہری 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرائیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons