بولیویا کے صدر کی چینی ویکسین لگانے کی مہم میں شرکت

بولیویا کے صدر کی چینی ویکسین لگانے کی مہم میں شرکت

بولیویا کے صدر لوئس آربرٹو آرس نے مقامی وقت کے مطابق پچیس تاریخ کو انسداد کووڈ-19 کی چینی ویکسین لگانے کی مہم یعنی بولیویا میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کی مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب صوبہ سانتا کروز کے صدر مقام سانتا کروز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اہم بنیادی بیماریوں کے درجنوں مریضوں کو ویکسین لگائی گئی۔ بولیویا کے صدر آرس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بولیویا چین کے ساتھ دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنوفارم کی تیار کردہ انسداد کووڈ-19 کی ویکسین کو بروقت بولیویا میں پہنچایا گیا ہے۔ پچیس تاریخ کو بولیویا میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا آغاز ہوا۔ یہ تاریخی لمحہ ہے۔

یہ وباء کے خلاف ختمی فتح کے حصول کا اہم قدم ہے اور بولیویا کے عوام کے لئے امید کی کرن بھی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons