چینی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت

چینی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پچیس تاریخ کو بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹیلی فونک چیت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کی چین کے حوالے سے پالیسی کے منفی اثرات دونوں ممالک کے ٹھوس تعاون پر مرتب ہوئے ہیں۔ یہ صورت حال فریقین کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے زور دیا کہ فریقین نے پنگانگ جھیل سے دونوں افواج کو ہٹالیا ہے اور مقامی صورتحال معمول پر واپس آرہی ہے۔ فریقین کو موجودہ صورتحال کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے سرحدی کنڑول کے انتظام کو بہتر بنانا چاہیئے اور امن مذکرات کو آگے بڑھانا چاہیئے تاکہ باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جاسکے اور سرحدی علاقے میں امن و استحکام برقرار رہ سکے۔

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تاکہ دوسرے علاقوں سے بھی دونوں افواج کو مکمل طور پر پیچھے ہٹایا جاسکے۔ بھارت دونوں ممالک کے جامع تعلقات کے پیش نظر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق دو طرفہ تعلقات کو معمول پر واپس لانے کا خواہاں ہے۔ فریقین نے ہاٹ لائن کے ذریعے بروقت تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons