چین سے متعلق امور پر بائیڈن انتظامیہ کیوں سابق حکومت کے اثرات سے باہر نہیں نکل پارہی؟ سی آر آئی کا تبصرہ

چین سے متعلق امور پر بائیڈن انتظامیہ کیوں سابق حکومت کے اثرات سے باہر نہیں نکل پارہی؟ سی آر آئی کا تبصرہ

بایڈن انتظامیہ کو برسراقتدار آئے ہوئے ایک ماہ ہو چکا ہے۔ لوگوں نے دیکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے کچھ عہدیداروں کی طرف سے چین سے وابستہ معاملات جیسے معیشت اور تجارت، جنوبی بحیرہ چین اور انسداد وباء کے امور کے سلسلے میں دیئے گئے بیانات میں سابق حکومت کے آثار بہت نمایاں ہیں۔

اپنے دور اقتدار کے آغاز میں، بائیڈن نے انسداد وباء اور معاشی بحالی کو اپنی دو اہم ترجیحات قرار دیا تھا، لیکن اب ان دونوں کاموں کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اس وقت امریکہ میں اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اور ابھی بھی یہ معلوم نہیں ہے کہ کب اس پر قابو پایا جا سکے گا۔

حال ہی میں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاؤل نے بیان دیا تھا کہ امریکی معیشت کے مستقبل میں بہت سے غیر یقینی عناصر موجود ہیں۔ اگر یہ کام بروقت مکمل نہیں ہوسکتا تو کیا ہوگا؟ امریکی سیاستدانوں کے لئے دوسروں پر “الزام تراشی” ایک آسان طریقہ ہے، اور بدقسمتی سے چین ایک بار پھر اس صورت حال کا نشانہ بن گیا ہے۔

اس لئے یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ کیوں امریکی صدر کے قومی سلامتی کے امور کے معاون، جیک سلیون نے حال ہی میں چین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو وباء کے ماخذ کے حوالے سے پیش کردہ معلومات پر شک و شبے کا اظہار کیا تھا جبکہ ادھر میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بائیڈن نے کیوں یہ دعویٰ کیا کہ چین کی “معاشی جارحیت اور جبر” کو روک دیا جائے۔

لوگوں نے دیکھا ہے کہ حال ہی میں، چینی عہدیداروں نے امریکہ سے دو طرفہ تعاون کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔ اس سے چین امریکہ تعلقات کی بہتری کی سمت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ امید ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اپنے پیشرووں کی غلطیوں کو دہرانے اور غلط سمت میں جانے کے بجائے چین کی پرخلوص نیک خواہشات کو سمجھ سکے گی اور دانشمندانہ انتخاب کر سکے گی۔

واضح رہے کہ چین کبھی امریکیوں کا دشمن نہیں رہا، بلکہ یہ امریکی سیاستدانوں کے دلوں میں “چھپے شیطانی وسوسے” ہیں جو انہیں گمراہ کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons