وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ کا منصوبہ شہر کے اندر ٹریفک کا نظام بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جس سے علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔
کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے جڑواں شہروں کے علمبردار منصوبے رنگ روڈ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کو بتایا کہ اس منصوبے کی مجوزہ لمبائی 64 کلومیٹر ہے جو روات سے شروع ہوکر سنگجانی پر اختتام پزیر ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ رنگ روڈ پر 6 لین اور 8 انٹر چینج تعمیر کئے جائیں گے۔