سی پیک کے تحت کوئی بھی منصوبہ تعطل یا تاخیر کا شکار نہیں ہوا،چانگ پاؤ چونگ
گوادر کی بندرگاہ کے انتظامی امور سنبھالنے والی چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین چانگ پاؤ چونگ نے سی پیک کے منصوبوں میں تاخیر سے متعلق گردش کرنے والی من گھڑت خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وبائی صورتحال کے تباہ کن اثرات کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبوں، خاص طور پر گوادر میں کام تیزی سے جاری ہے۔ چانگ پاؤ چونگ نے سی پیک کے تمام منصوبوں کی تیز رفتار اور اعلیٰ معیاری تعمیر یقینی بنانے کیلئے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔