افغانستان میں امن پاکستان اور پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ

افغانستان میں امن پاکستان اور پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان اور پورے خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہے۔

وہ افغان صدر کے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤدزئی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بین الافغان مذاکرات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا- وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان تنازعے کا جامع مذاکراتی عمل کے ذریعے سیاسی حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعے کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں پرتشدد واقعات پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کے واقعات میں کمی لانے کے لئے مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے بعد پاکستان جنگ سے تباہ حال اس ملک کی تعمیرنو اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
افغان صدر کے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤد زئی نے امن عمل میں مصالحتی کاوشوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons