پاک فضائیہ ملکی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، صدر

پاک فضائیہ ملکی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

جمعرات کے روز شورکوٹ میں میراج اور کلرز ایوارڈز کی 50ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے محدود وسائل کے باوجود دشمنوں خصوصاً جنگی جنون میں مبتلا پڑوسی ملک بھارت کو مختلف مواقع پر اپنی جرات و شجاعت کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کا سخت جواب دیا جائیگا جس طرح 27 فروری 2019ء کو دیا گیا تھا جب فضائیہ نے بھارتی طیارہ مار گرایا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو خطے میں پائیدار امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہئے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons