ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وزیر تعلیم

ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وزیر تعلیم

یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں، اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند مزارات کھولنے، شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار بڑھانے اور ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ ان ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔ اس کے علاوہ این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے تماشائیوں کی تعداد بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons