دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مجموعی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مجموعی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری

دنیا کا کوئی خطہ کرونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 466 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 9 ہزار 229 ہو گئیں۔

کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار 729 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 87 لاکھ 36 ہزار 508 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 363 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 74 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

کرونا وائرس کے امریکا میں 91 لاکھ 15 ہزار 931 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 72 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار 329 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 742 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار 914 ہو گئی۔

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 50 ہزار 79 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 26 ہزار 8 تک جا پہنچی ہے۔

کرونا وائرس سے روس میں کل اموات 84 ہزار 430 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 902 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 747 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 44 ہزار 577 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کرونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 85 ہزار 321 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 36 لاکھ 61 ہزار 410 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کرونا وائرس کی وباء سے اموات 68 ہزار 468 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 70 ہزار 644 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 96 ہزار 666 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 28 لاکھ 48 ہزار 564 ہو گئے۔

ترکی میں کرونا وائرس سے اموات 28 ہزار 285 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کرونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 65 ہزار 194 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کرونا وائرس 69 ہزار 610 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 16 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 41 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کرونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 475 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 21 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 871 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30ویں نمبر پر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons