سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے سری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں، وزیراعظم

سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے سری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارت اور روابط سری لنکا کیلئے وسطی ایشیا تک بڑھانے کیلئے طریقے ڈھونڈنے پر زور دیا ہے۔

آج کولمبو میں اپنے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا حصہ ہے اور سی پیک اس پروگرام کا اہم منصوبہ ہے جو روابط اور تجارت کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ان شعبوں پر غور کر رہے ہیں جن میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت بڑھائی جا سکتی ہے اور بعدازاں ان روابط سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور سری لنکا کو دہشت گردی جیسے مشترکہ مسئلہ کا سامنا ہے اور دونوں ممالک اس ناسور کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دس سال تک دہشت گردی کی بدترین لہر کا سامنا کیا جس میں تقریباً ستر ہزار افراد نے قربانیاں دیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا جو ترقی اور سیاحت کی راہ میں رکاوٹ تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے خطے میں قدیم گندھارا تہذیب کا مرکز تھے۔ انہوں نے سری لنکا کے عوام کو پاکستان آنے کی دعوت دی کیونکہ پاکستان دنیا بھر سے بدھ مت مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو راغب کرنے کیلئے BUDDHIST TRAIL کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

عمران خان نے اپنا اور اپنے وفد کا شاندار استقبال کرنے پر سری لنکا کے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 6: یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 6 وکٹوں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons