پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں۔
پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان 41، جیمز ونس 84 اور صہیب مقصود 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 2 اور محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔