وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پُرعزم ہے۔
منگل کے روز اسلام آباد میں ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انتخابات میں شفافیت لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔