پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف ‏فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان نے ٹاس جیتا اور سلطانز کو ‏بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہارچکی ہیں، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد ‏یونائیٹڈ نے زیر کیا تھا۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں چھ بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے چار میچز ملتان سلطان نے ‏اپنے نام کئے جبکہ دو میں پشاور زلمی فاتح رہا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ‏ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور ‏قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کی ‏تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

سینیٹ انتخابات: 37 نشستوں پر پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں اور وفاق کی 37 نشستوں پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons