صدر مملکت کا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور

صدر مملکت کا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔

آج اسلام آباد میں پاکستان کے ازبکستان کیلئے نامزد سفیر سید علی اسد گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور وزارتوں کی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ، ازبکستان کیلئے پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons