پاکستان سپر لیگ، آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا-
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے پانچویں میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا اور دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا اسکور صفر ہے۔گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 6 کے ایک میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔