افریقہ کے ملک کانگو میں مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ کرکے اٹلی کے سفیر اور پولیس افسر سمیت ڈرائیور کو ہلاک کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی اور شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قافلہ گوما سے کانگو کے مشرقی شہر رتشورو میں واقع عالمی خوراک پروگرام اسکول منصوبے کے دورے پر جارہا تھا۔ اٹلی کے وزیر خارجہ نے حملے میں اطالوی سفیر اور ان کے ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔