برطانوی حکومت کا 21 جون تک لاک ڈاون کے مکمل خاتمے کا اعلان

برطانوی حکومت کا 21 جون تک لاک ڈاون کے مکمل خاتمے کا اعلان

برطانوی حکومت  نے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ 21 جون 2021  تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ چار مراحل میں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے تک کا سفر پانچ ہفتوں میں طے کیا جائے گا۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ پہلا مرحلہ دوحصوں پرمشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا  کہ 8 مارچ سے تمام اسکول کھل جائیں گے اور آؤٹ ڈورکھیلوں کی بھی اجازت دے دی جائے گی۔ 8 مارچ سے عوامی مقامات میں دو افراد مل کرپکنک منا سکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 12 اپریل سے دکانیں، ہیئر ڈریسرز، جم اور آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ بھی کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 17 مئی سے ریسٹورنٹس اور سینما ہال بھی کھول دیے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 26 تاریخ کو قومی اقتصادی اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons