حکومت کی67 ہزار وظائف کے لئے 6 ارب 53 کروڑ روپے کی منظوری

حکومت کی67 ہزار وظائف کے لئے 6 ارب 53 کروڑ روپے کی منظوری

حکومت نے جاری تعلیمی سال کے دوران ضرورت اور میرٹ پر مبنی سٹرسٹھ ہزار وظائف کے لئے چھ ارب ترپن کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کے لئے رہبرکمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
سماجی تحفظ اورغربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک لاکھ گیارہ ہزار چھ سو پچاسی انڈر گریجویٹ طلبہ نے سکالرشپ کے لئے آن لائن درخواستیں دیں جو گزشتہ سال تیس نومبر کو بند ہوئیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جاری تعلیمی سال کے لئے وظائف کی تقسیم کاعمل تیزکرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے اور توقع ہے ضمنی انتخاب کا عمل اس سال اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 26 تاریخ کو قومی اقتصادی اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons