خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں: قطر

خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں: قطر

قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد Al-Qahtani نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال ،مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان میں مصالحتی عمل میں سہولت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ممالک شاندار، تاریخی، خوشگوار اور بھائی چارے کے جذبے سے سرشار تعلقات ہیں جو ایک پائیدار شراکت داری میں بدل چکے ہیں۔

معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons