اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی اپیل

بائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 46واں اجلاس جنیوا میں شروع ہوا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوول کورونا وائرس ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی اپیل کی۔ مسٹر گوتریز نے کہا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ اس وقت ویکسینیشن منصفانہ نہیں ہے۔اب تک 10 ممالک میں استعمال کی جانےوالی ویکسینوں کی تعداد پوری دنیا کی کل تعداد کا 75 فیصد بنتی ہے۔

ویکسینیشن میں شفافیت اور مساوات انسانی حقوق کی حفاظت ہے۔ ویکسین نیشنلزم انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ ویکسین کو لازمی طور پر عالمی سطح پر پبلک پروڈکٹ بناناچاہیے، تاکہ ہر کسی کو دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب کووڈ-19 وبا کی وجہ سے انسانی حقوق کے مسائل پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، وبا سے بحالی کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں صلاحیت کو فروغ دینا چاہیے اور انسانی حقوق اور انسانی وقار کے احترام کی بنیاد پر معاشرتی و معاشی بحالی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مل کر کام کرنے سے ہی اس مقصد کو حاصل کیا جاسکتاہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons