لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 6:لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، لاہور کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 179 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور سہیل اختر نے کیا اور 64 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد سہیل اختر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے محمد حفیط نے اوپنر فخرزمان کے ساتھ مل کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی شراکت قائم کی، محمد حفیظ نے 68 اور فخر زمان نے 82 رنز بنائے جس کی بدولت لاہور قلندرز نے ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 26 تاریخ کو قومی اقتصادی اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons