بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ مشتعل کسانوں نے 8 مارچ کو بھارتی پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اُدھر بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں نے احتجاجاً تیار فصلوں کو بھی تباہ کر دیا۔ بھارتی حزب اختلاف کے راہنماء راہول گاندھی نے نریند را مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا خیال طاقتور لوگوں کو مزید بااختیار بنانا ہے جبکہ ہمارا خیال کمزوروں کو بااختیار بنانا ہے۔