وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے کے ذریعے پشاور سے کراچی تک نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا،
جس سے ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے ایوان کا آگاہ کیا کہ ٹریک کے دونوں اطراف حفاظتی باڑ لگائی جائے گی تاکہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔