پی ایس ایل 6 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلیے 179 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 6 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلیے 179 رنز کا ہدف

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام بنٹن اور صائم ایوب نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 12 کے مجموعی اسکور پر دونوں پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے کرس گیل اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا۔

کرس گیل اور سرفراز احمد کے درمیان 101 رنز کی شراکت بنی جس کے بعد سرفراز 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلے اوور میں راشد خان نے کرس گیل کو 68 کے اسکور پر آوٹ کردیا جس کے بعد اعظم خان آئے جو صرف 19 رنز بنا سکے، چھٹے نمبر پر آنے والے محمد نواز نے جارحانہ اننگز کا مظاہرہ کیا اور صرف 20 گیندوں پر 33 رنز بنائے جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 178 رنز بناسکی۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons