بھارتی وزیراعظم کیخلاف ایک لاکھ کسانوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تاریخ دیدی

بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کےخلاف احتجاج کیا، کسان رہنماں نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا، امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔

بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی۔ کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں، مشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کےمترادف ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons