پاکستان میں3ماہ بعدکورونا سےکم ترین اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 16 اموات اور ایک ہزار 160 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 35 ہزار491 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 226 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 208 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 288 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 485، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار43، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار819، بلوچستان میں 18 ہزار 988، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چین کی اعلی قیادت کا ملک کی اقتصادی سماجی ترقی سے متعلق مفصل تبادلہ خیال

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 26 تاریخ کو قومی اقتصادی اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons