ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان عارضی تکنیکی معاہدہ کی تکمیل

اکیس تاریخ کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کا دورہ مکمل کیا۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ دونوں فریق ایک عارضی خصوصی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں تاکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی اور اس کی تصدیق کرتی رہے۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ دونوں فریق باہمی تعاون اور باہمی اعتماد کو مستحکم کرتے رہیں گے اور 26 اگست 2020 کو  طے پانے والے مشترکہ بیان کی روح پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق ماضی کی طرح ایران جامع نگرانی کے معاہدے کے فریم ورک کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی اور معائنے کے کام کو بغیر کسی پابندی کے قبول کرے گا۔ دونوں فریق ایک عارضی تکنیکی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس کے مطابق ایران میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی 3 ماہ تک کی مدت کے لئے ضروری نگرانی اور توثیق کے کام کی ضمانت دی جائےگی۔

یہ خبر پڑھیئے

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons